نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے ایک روپے39 پیسے بجلی فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

جمعرات 29 مئی 2014 21:06

نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے ایک روپے39 پیسے بجلی فی یونٹ مہنگی کرنے کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2014ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے کے الیکٹرک کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے انتالیس پیسے بجلی فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا حکام کے مطابق، گذشتہ سال دسمبر کیلئے چار پیسے اور رواں سال جنوری کیلئے ایک روپیہ انتالیس پیسے بجلی فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ نیپرا حکام کے مطابق، فروری کیلئے اکتیس پیسے اور مارچ کیلئے چورانوے پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے، نیپرا نے نومبر دو ہزار تیرہ کیلئے بجلی انچاس پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی بھی منظوری دی ہے، نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ پچاس یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ھو گا۔

متعلقہ عنوان :