عمران خان اپنی حرکتوں کی وجہ سے آئندہ عام انتخابات بھی ہاریں گے، پرویز رشید
جمعرات 29 مئی 2014 17:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مئی 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان 2013 کے انتخابات ہارے ہیں لیکن وہ اپنی حرکتوں سے آئندہ عام انتخابات بھی ہاریں گے اور اس وقت بھی الزام دھاندلی کا لگائیں گے۔ اسلام آباد میں تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کو غیرضروری بولنے کی عادت ہے، وہ 2013 کے انتخابات میں ہارے اور اپنی ہی حرکتوں سے آئندہ انتخابات بھی ہاریں گے، وہ فیصل آباد اوراسلام آباد میں جلسے کرتے ہیں جب کہ خیبرپختونخوا نہیں جاتے جہاں ان کی جماعت برسراقتدار ہے، انہیں کبھی یہ بھی توفیق نہیں ہوئی کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا شکار کسی زخمی کی عیادت ہی کرلیں، پاکستان کا دفاع کرنے والی فوج کی جنگ کو امریکا کی جنگ کہنے والے تحریک انصاف کے چیرمین بتائیں کہ طالبان کس کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
(جاری ہے)
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 1990 کی دہائی میں بجلی کی نجی پیداواری کمپنیوں سے معاہدے کئے تھے اس کے مطابق ہم اس بجلی کی قیمت ادا کرنے کے بھی پابند ہیں جو وہ پیدا ہی نہیں کررہے۔ ہم ایک فریق کے حق میں کئے گئے معاہدوں کی وجہ سے جکڑے ہوئے تھے کیونکہ ان پیداواری یونٹس کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے پر وہ دنیا کی کسی بھی عدالت میں جاسکتے ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان کی تجارتی ساکھ بری طرح متاثر ہوسکتی ہے، ایک ایسے وقت میں جب ہم قرضوں کے بوجھ میں جکڑے ہوئے ہیں اس قسم کے معاہدے ہمارے لئے دہری مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔
حکومت گردشی قرضے ادا نہیں کرتی تو بجلی کی کمپنیاں عدالتوں میں پہنچ جاتیں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.