وزیراعظم نے لاہور ہائیکورٹ کے سامنے لڑکی کو اینٹیں مارکر قتل کرنے کا نوٹس لے لیا
جمعرات 29 مئی 2014 13:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مئی 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو لاہور ہائی کورٹ کے سامنے بھائیوں کی جانب سے اینٹیں مار کر قتل کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ شام تک جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو لاہور ہائی کورٹ کے سامنے قتل کرنے والے مجرموں کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی اور کیس کی تحقیقات سے متعلق آج شام تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ اندوہناک جرم ناقابل برداشت ہے اور خاص طور پر پولیس کی موجودگی میں لڑکی کا بہیمانہ قتل کسی صورت قبول نہیں ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ خاتون کو قتل کرنے میں ملوث تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرکے ان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے اور اس گھناؤنے واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے تحت سخت سزا دلائی جائے۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ پسند کی شادی کرنے والی جڑانوالہ کی رہائشی 25 سالہ فرزانہ بی بی 27 مئی کو اپنے شوہر اقبال کے حق میں بیان دینے لاہور ہائی کورٹ پہنچی تھی کہ وہاں اس کے بھائیوں نے سر پر اینٹیں مار کر قتل کردیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.