بنوں اور شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگوں کے دھماکے، 6 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق
جمعرات 29 مئی 2014 11:38
شمالی وزیر ستان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مئی 2014ء) بنوں اور شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں 6 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے اطلاعات عامہ کے محکمہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے نوشر قلعہ میں شدت پسندوں نے سڑک کنارے 2 بارودی سرنگیں نصب کر رکھی تھیں جیسے ہی پاک فوج کا قافلہ اس مقام سے گزرا تو زوردار دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 جوان جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔
(جاری ہے)
دوسری جانب بنوں کے علاقے تودا چنہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 جوان جاں بحق اور ایک کیپٹن سمیت 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد جاں بحق اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.