شہداد پور، چاکر شہر کے ایک ملز م کو قرآن پاک کی بے حرمتی اور اس کو نزرآتش کرنے کا الزام ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا

بدھ 28 مئی 2014 00:42

شہداد پور، چاکر شہر کے ایک ملز م کو قرآن پاک کی بے حرمتی اور اس کو نزرآتش ..

شہداد پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی۔2014ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہداد پور محمد مناظر الحق کی عدالت نے شاہپور چاکر شہر کے ایک ملز م سومرکوری ولد مراد کورہ کو قرآن پاک کی بے حرمتی اور اس کو نزرآتش کرنے کا الزام ثابت ہونے پر عمر قید کی سزاسنائی ہے یاد رہے کہ سال2011 میں شاہپور چاکر تھانے میں مولانا شعیب حیدری مدعیت میں گناہ 16/2012 قلم29513 کے تحت مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ سومرکوری نے قرآن شریف کی بے حرمتی کرتے ہوئے اس کو سرعام نذرآتش کیا جس پر فاضل عدالت نے الزام ثابت ہونے پر بھی ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی،