پٹرولیم مصنوعات میں ایک روپے 50 پیسے اضافے کا امکان

بدھ 28 مئی 2014 22:50

پٹرولیم مصنوعات میں ایک روپے 50 پیسے اضافے کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی۔2014ء) اوگرا پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری کو 30 مئی کو حتمی شکل دے گا۔ بدھ کے روز اوگرا ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے غریب عوام پر بم گرانے کی تیاری کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

اوگرا ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم کی قیمت میں ایک روپے چالیس پیسے۔ ڈیزل ایک روپے پچاس پیسے جبکہ مٹی کے تیل میں ایک روپے 35 پیسے اضافے کا امکان ہے ذرائع نے بتایا کہ اوگرا پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو تیس مئی کو حتمی شکل دے گا۔