اسلام آباد ، عدلیہ مخالف بینرز لگانے والے تین ملزمان گرفتار ،ملزمان کیخلاف 504،505 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

بدھ 28 مئی 2014 22:44

اسلام آباد ، عدلیہ مخالف بینرز لگانے والے تین ملزمان گرفتار ،ملزمان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی۔2014ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عدلیہ مخالف بینرز لگانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان کیخلاف 504،505 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف چوراہوں اور بازاروں میں عدلیہ مخالف بینرز لگائے تھے جس پر سپریم کورٹ نے سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی آئی بی سے عدلیہ مخالف بینرز لگانے پر رپورٹ طلب کی تھی گزشتہ روز پولیس نے عدلیہ مخالف بینرز لگانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں شفیق بٹ ، وقار اور ناصر شامل ہیں ۔

شفیق بٹ راولپنڈی جبکہ ناصر اور وقار اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں بینرز بنانے اور پینٹنگ کا کام کرتے ہیں پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے 504اور 505 کے تحت مقدمہ درج کرلیا دونوں کو تفیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :