پو لیس اہلکا ر کی جانب سے توہین کعبہ کا گورنرمکہ نے سخت نو ٹس لے لیا ،پولیس اہلکار کو تفتیش کے بعد کڑی سزا دینے کا عزم

بدھ 28 مئی 2014 22:37

پو لیس اہلکا ر کی جانب سے توہین کعبہ کا گورنرمکہ نے سخت نو ٹس لے لیا ..

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی۔2014ء) مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ مشعل بن عبداللہ نے سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے والی اس تصویر کا سخت نوٹس لے لیا ہے جس میں خا نہ کعبہ کی پولیس فورس کا ایک نامعلوم اہلکار حجر اسود کی قریبی دیوار سے ٹیک لگائے کھڑا ہے۔ تصویر میں پولیس اہلکار کا ایک پاؤں حجر اسود سے بلندی پر انتہائی گستاخانہ انداز میں رکھا دیکھا جا سکتا ہے۔

گورنر مکہ نے اس صورتحال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس اہلکار کو کعبہ اللہ کے نزدیک ڈیوٹی سے فوری طور پر واپس بلوانے کا حکم دیا ہے۔ شہزادہ مشعل بن عبداللہ نے پولیس اہلکار کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کعبہ اللہ کے تقدس کا خیال رکھنا تمام مسلمانوں کا فرض ہے۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکار کا تصرف نہ صرف پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے لیے متعین ضوابط سے میل نہیں کھاتا بلکہ اس کے غیر ذمہ دارنہ فعل سے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

مکہ کے گورنر نے اس واقعہ کے بعد مکہ پولیس کے سربراہ جنرل عبدالعزیز الصولی کو بھی اپنے دفتر میں ایک اہم اجلاس کے لیے طلب کیا۔ ملاقات میں شہزادہ مشعل نے حرم شریف میں خدمات سرانجام دینے والے تمام سول اور فوجی اہلکاروں کے لیے ایک خصوصی پروگرام ترتیب دینے کی ہدایت کی تاکہ ڈیوٹی پر آنے سے پہلے انہیں مقدس مقام کی اہمیت سے روشناس کرایا جا سکے۔ نیز وہ اللہ کے مہمانوں سے بھی حسن سلوک سے پیش آئیں تاکہ وہ مناسک سکون قلب اور اطمینان کے ساتھ انجام دے سکیں۔

اس خبر کی مزید تفصیل پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں.

متعلقہ عنوان :