سنوڈن ہمت کرے ، واپس آئے راز افشا ء کرنے پر قانون کا سامنا کرے ، جان کیری ،ایڈورڈ نے ملک کو دھوکہ دیا ، نقصان پہنچایا جس سے دکھ اور پریشانی ہوئی ، امریکی وزیر خارجہ

بدھ 28 مئی 2014 22:25

سنوڈن ہمت کرے ، واپس آئے راز افشا ء کرنے پر قانون کا سامنا کرے ، جان ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی۔2014ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ایڈورڈ سنوڈن ہمت کرکے امریکہ واپس آئے اور خفیہ سکیورٹی راز افشاء کرنے پر قانون کا سامنا کریں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایڈورڈ سنوڈن وہ آدمی ہیں جس نے امریکہ کو دھوکہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو نقصان پہنچایا ہے جس سے مجھے دکھ اور پریشانی ہوتی ہے یہ بیان انہوں نے ایڈورڈ سنوڈن کے پہلے ٹی وی انٹرویو کے جواب میں دیا ہے جس میں اس نے خفیہ کاغذات چرانے اور لیک کرنے بارے بتایا تھا ۔