بھارت ، ایک شخص بااثر سیاسی شخصیت کی ناجائز اولاد ثابت کرنے میں کامیاب

بدھ 28 مئی 2014 21:43

بھارت ، ایک شخص بااثر سیاسی شخصیت کی ناجائز اولاد ثابت کرنے میں کامیاب

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی۔2014ء) بھارت میں سات سال طویل اور صبر آزما عدالتی جنگ کے بعد ایک شخص یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے کہ وہ ملک کی ایک بااثر سیاسی شخصیت کی ناجائز اولاد ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا پرورٹ کے مطابق بھارت کی ایک سرکردہ سیاسی شخصیت نارائن دت تیواری اور 35 سالہ روہت شھیکر کے درمیان ولدیت کا مقدمہ سات سال تک چلتا رہا اور بالاخر روہت یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہو گئے کہ وہ تیواری کی ناجائز اولاد ہیں عدالتی فیصلے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روہیت نے کہا کہ آج میں معاشرے میں سر اٹھا کر چل سکتا ہوں انہوں نے کہا میں دنیا میں پہلا شخص ہوں کو یہ ثابت کرنے کے لیے وہ ناجائز اولاد ہے لڑنا پڑا۔

ان کے ناجائز والد تیواری اپنی ساٹھ سالہ سیاسی زندگی میں کانگریس جماعت کے رکن رہے ہیں اور مختلف ادوار میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ اس عدالتی فیصلے کے بعد جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی خیال کیا جاتا ہے کہ عدالتوں میں اب اس نوعیت کے مقدمات کی بھر مار ہو جائے گی کیونکہ بھارتی معاشرے میں بے شمار بچے غیر شادی شدہ جوڑوں کے ہاں پیدا ہوتے ہیں۔

اس خبر کی مزید تفصیل آپ اس لنک پر کلک کر کے پڑھ سکتے ہیں.

متعلقہ عنوان :