ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کو طالبان نے اغوا کرنے کی دھمکی دے دی،سکیورٹی اداروں پنجاب اور وفاق کو مراسلہ بھجوا دیا ‘حمزہ شہباز شریف کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی

بدھ 28 مئی 2014 20:24

ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کو طالبان نے اغوا کرنے کی دھمکی دے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کو طالبان نے اغوا کرنے کی دھمکی دے دی‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی اداروں نے اس سلسلے میں پنجاب اور وفاق کو مراسلہ بھجوا دیا اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے حمزہ سہباز شریف کی نقل وحرکت کو بھی خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔