وزیراعظم نواز شریف کا صدر ممنون حسین سے ٹیلیفونک رابطہ‘ ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

بدھ 28 مئی 2014 17:04

وزیراعظم نواز شریف کا صدر ممنون حسین سے ٹیلیفونک رابطہ‘ ملک کی مجموعی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مئی 2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا صدر ممنون حسین سے ٹیلیفونک رابطہ‘ صدر مملکت کو دورہ بھارت کے حوالے سے آگاہ کیا اور انہیں اعتماد میں لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیراعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور یوم تکبیر کے موقع پر صدر مملکت کو مبارکباد پیش کی جبکہ وزیراعظم نے صدر کو اپنے دورہ بھارت کے حوالے سے بھی تفصیلی بریف کیا اور انہیں اعتماد میں لیا اس کے علاوہ ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔۔۔(قیصر)