Live Updates

مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے نے تحریک انصاف کے رکن کو تھپڑ دے مارا

بدھ 28 مئی 2014 13:51

مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے نے تحریک انصاف کے رکن کو تھپڑ دے مارا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مئی 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی آصف محمود کو تھپڑے دے مارا۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین ایوان میں وزیراعظم نواز شریف کے دورہ بھارت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے اور اس دوران اپوزیشن اراکین نے اسمبلی کی سیڑھیوں پر پہنچ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور بھارت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی جس پر رکن پنجاب اسمبلی سلمیٰ بٹ نے تحریک انصاف کے رکن آصف محمود کو تھپڑے دے مارا جس کے بعد حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان تلخ کلامی شدت اختیار کرگئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی آصف محمود کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اراکین بھارت کے خلاف اور کشمیر کی حمایت میں احتجاج کررہے تھے کہ مسلم لیگ (ن) خاتون رکن اسمبلی نے دھکے دیئے اور تھپڑ مارنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے انتہائی افسوس اور دکھ ہوتا کہ جس ملک میں ایسے لوگ اسمبلیوں میں بیٹھیں گے اس ملک کی عوام کا اللہ ہی حافظ ہے، ہم اس رویئے کے خلاف ایوان میں تحریک استحقاق لائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات