Live Updates

لگتا ہے شمالی وزیرستان کو ملک سے الگ کیا جا رہا ہے: عمران خان

منگل 27 مئی 2014 19:59

لگتا ہے شمالی وزیرستان کو ملک سے الگ کیا جا رہا ہے: عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ لگتا ہے شمالی وزیرستان کو آپریشن کرکے ملک سے الگ کیا جا رہا ہے۔ بم کی آنکھیں نہیں ہوتیں، جن کے بچے مریں گے وہ پاکستان کا کیسے سوچیں گے۔ حکومت دھاندلی کا پول کُھلنے کے ڈر سے چار حلقوں میں دوبارہ گنتی نہیں کرا رہی۔بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 11 مئی کے انتخابات سب سے بڑا فراڈ تھے۔

پنجاب میں کونسی دودھ کی نہریں بہہ رہیں ہیں جو (ن) لیگ کو اتنے ووٹ پڑ گئے؟۔شمالی وزیرستان میں بمباری سے معصوم شہری بھی مارے جارہے ہیں جبکہ شمالی وزیرستان سے پیغامات آرہے ہیں کہ اسے پاکستان سے الگ کرنے کے لئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے عوام نے کشمیر کی آزادی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے لیکن آج وہ الگ ملک کا مطالبہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیلنج کیا کہ (ن) لیگ کوئٹہ، کراچی اور اسلام آباد میں جلسہ نہیں کر سکتی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسے لگ رہا ہے جیسے صرف پنجاب ہی پاکستان ہے۔ حکمران کراچی سرکلر ریلوے بند کرا کر لاہور لے گئے۔ شمالی وزیرستان کو آپریشن کرکے ملک سے الگ کیا جا رہا ہے۔ وہاں کے لوگ علیحدگی کا سوچ رہے ہیں۔ جن کے بچے مریں گے وہ پاکستان کا کیسے سوچیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجلی کی جنریشن ان کے حوالے کرنے کا چیلنج قبول نہیں کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات