پاکستان نے کنٹرمیں تین سومیزائل داغے،ایک شخص جاں بحق ،22زخمی ہوگئے،افغانستان کا نیاالزام،پاک فوج نے دانگام ،مرورح اور شیگل پرراکٹ برسائے، کنٹر کے پولیس چیف عبدالحبیب سید خیلی کی میڈیاسے گفتگو…افغان پارلیمنٹ کی جانب سے حملے کی مذمت

منگل 27 مئی 2014 19:45

پاکستان نے کنٹرمیں تین سومیزائل داغے،ایک شخص جاں بحق ،22زخمی ہوگئے،افغانستان ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی۔2014ء) افغانستان نے الزام عائد کیاہے کہ پاکستان کی جانب سے صوبہ کنٹرمیں 300راکٹ داغے گئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور22زخمی ہوگئے،حملے میں درجنوں گھر بھی تباہ ہوگئے،دریں اثناء افغان پارلیمنٹ نے پاکستان کے مبینہ راکٹ حملے کے مذمت کی ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو صوبہ کنٹر کے پولیس چیف عبدالحبیب سید خیلی نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران پاکستان سے کنٹرکے تین اضلاع دانگام ،مرورح اور شیگل پر کم ازکم 300راکٹ داغے گئے ، انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں ایک افغان شہری جاں بحق جبکہ 22زخمی ہوگئے اس کے علاوہ حملے میں بہت سے رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں جس کے باعث 120 خاندانوں کو مجبوراًنقل مکانی کرناپڑی ،صوبہ کنٹرکے پولیس چیف نے الزام عائد کیاکہ یہ گولہ باری پاکستانی فوج کا کام ہے، انہوں نے ان حملوں کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کو انتباہ جاری کیااورکہاکہ ایسی کسی بھی دراندازی کاموثر اوربھرپور جواب دیاجائیگا،دریں اثنا ء افغانستان کی پارلیمنٹ نے پاکستان کی سرحد سے افغانستان میں گولہ باری کی مذمت کی ہے۔