مودی سرکار کی کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانے کی تیاری،مقبوضہ کشمیر آرٹیکل 370کے تحت حاصل خصوصی حیثیت ختم کرنے کے لیے کارروائی شروع کردی،بھارتی وزیرمملکت

منگل 27 مئی 2014 19:44

مودی سرکار کی کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانے کی تیاری،مقبوضہ کشمیر آرٹیکل ..

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی۔2014ء) بھارت کے نومنتخب وزیراعظم نریندرامودی نے بھارتی آئین کے تحت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا، متنازع ہونے کے باعث کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل ہے،بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیر مملکت جتندراسنگھ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے کے آرٹیکل تین سو ستر کو ختم کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت اس آرٹیکل پر بحث کو تیار ہے اور اس مقصد کے لیے این ڈی اے کی حکومت اسٹیک ہولڈرسے رابطے کر رہی ہے۔پہلے ہی روز تنازع کی بنیاد رکھتے ہوئے جتندراسنگھ نے کہا کہ اس اقدام سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے موقف کی تائید ہوتی ہے کہ جس کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم میں کیا تھا۔ نام نہاد انتخابات میں بی جے پی نے مقبوضہ وادی میں نصف سے زائد نشستیں حاصل کیں جو بی جے پی کے موقف کی توثیق کرتی ہیں۔ بھارتی وزیر مملکت نے کہا کہ آئین کی دفعہ تین سو ستر ترقی میں نفسیاتی رکاوٹ ہے۔متنازع حیثیت کی وجہ سے آرٹیکل تین سو ستر مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :