ممبئی ٹرائل کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے: بھارت

منگل 27 مئی 2014 17:33

ممبئی ٹرائل کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے: بھارت

نئی دلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مئی 2014ء) بھارت نے پاکستان کے ساتھ ایک مرتبہ پھر ممبئی حملوں کا معاملہ اٹھا دیا، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ، بھارتی سیکرٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کی ختم کرنے کیلئے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرے۔ نئی دلی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں بھارت کی سیکرٹری خارجہ سجاتا سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی اپنے پاکستانی ہم منصب میاں محمد نواز شریف سے ہونے والی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، خطے کی صورتحال اور اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ پاکستان سے سیکرٹری خارجہ کی سطح پر مذاکرات کا اتفاق ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی لیکن تاریخ کا تعین نہیں ہوا۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں بہت سے معاملات پر بات چیت ہوئی جسے میڈیا کے سامنے نہیں بتایا جا سکتا۔

نریندرا مودی نے نواز شریف سے ممبئی حملوں کا معاملہ اٹھایا اور اس معاملے میں بھارت کے خدشات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ممبئی حملہ کیس میں پاکستان کا تعاون چاہتے ہیں۔ اُمید ہے کہ پاکستان ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرے گا۔ ملاقات میں نواز شریف سے دہشتگردی پر قابو پانے کے احکامات کرنے پر زور دیا گیا۔ سجاتا سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ پُرامن اور دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔

جموں کشمیر پر بھارت کا موقف واضع ہے جسے دہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان اپنی سر زمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔ چاہتے ہیں کہ دہشتگردی کا سلسلہ بند ہو۔ پاکستان دہشتگردی کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے اور اپنے وعدوں پر عمل درآمد کروائے۔

بھارت نے پاکستان کے ساتھ ایک مرتبہ پھر ممبئی حملوں کا معاملہ اٹھا دیا، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ، بھارتی سیکرٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کی ختم کرنے کیلئے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرے۔



نئی دلی: (دنیا نیوز) نئی دلی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں بھارت کی سیکرٹری خارجہ سجاتا سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی اپنے پاکستانی ہم منصب میاں محمد نواز شریف سے ہونے والی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، خطے کی صورتحال اور اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

پاکستان سے سیکرٹری خارجہ کی سطح پر مذاکرات کا اتفاق ہوا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی لیکن تاریخ کا تعین نہیں ہوا۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں بہت سے معاملات پر بات چیت ہوئی جسے میڈیا کے سامنے نہیں بتایا جا سکتا۔ نریندرا مودی نے نواز شریف سے ممبئی حملوں کا معاملہ اٹھایا اور اس معاملے میں بھارت کے خدشات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ممبئی حملہ کیس میں پاکستان کا تعاون چاہتے ہیں۔

اُمید ہے کہ پاکستان ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرے گا۔ ملاقات میں نواز شریف سے دہشتگردی پر قابو پانے کے احکامات کرنے پر زور دیا گیا۔ سجاتا سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ پُرامن اور دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔ جموں کشمیر پر بھارت کا موقف واضع ہے جسے دہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان اپنی سر زمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔ چاہتے ہیں کہ دہشتگردی کا سلسلہ بند ہو۔ پاکستان دہشتگردی کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے اور اپنے وعدوں پر عمل درآمد کروائے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/223364#sthash.Cn52L3K5.dpuf

متعلقہ عنوان :