پروفیشنل زندگی میں خوش قسمتی کی وجہ اہلیہ ٹوئنکل کھنہ ہیں، اکشے کمار

پیر 26 مئی 2014 00:08

پروفیشنل زندگی میں خوش قسمتی کی وجہ اہلیہ ٹوئنکل کھنہ ہیں، اکشے کمار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی۔2014ء)بالی ووڈ اداکارہ اکشے کمار نے کہا ہے کہ ان کی پروفیشنل زندگی میں خوش قسمتی کی وجہ اہلیہ ٹوئنکل کھنہ ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹوئنکل کھنہ کی قسمت میری خوش قسمتی کی بھی اہم وجہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹوئنکل نے مجھے تمام فیصلوں میں ہمیشہ حمایت کرکے حوصلہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹوئنکل کو میں کوئی اسکرپٹ دیتا ہوں تو وہ اسے کبھی نہیں پڑھتی انہوں نے کہا کہ ٹوئنکل کی اپنی زندگی ہے اور وہ اس میں مصروف ہیں ہم دونوں اپنی فیملی کے ساتھ بہت مطمئن ہیں ۔