فلم میں مفکر کا رول کرنا چاہتی ہوں،جوہی چاولہ

پیر 26 مئی 2014 00:08

فلم میں مفکر کا رول کرنا چاہتی ہوں،جوہی چاولہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی۔2014ء) بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا ہے کہ وہ کسی فلم میں مفکر کا رول کرنا چاہتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ بات انہوں نے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ اب تک کی فلمی زندگی میں ماڈل ، اداکارہ ، بیوی اور ماں کا کردار نبھا چکی ہوں جبکہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایک فلم میں ویلن کا کردار بھی ادا کیاہے مگر اب بھی کچھ نیا کرنا چاہتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ اس سلسلے میں میری خواہش ہے کہ کسی ایسی فلم میں کام کروں جس میں مجھے مفکر کا کردار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :