نواز شریف نے بتایا ہفتے میں ایک بار اپنی ماں سے ملتا ہوں ، نریندر مودی ،پاکستانی وزیر اعظم نے میرے ساتھ کئی جذباتی باتیں شیئر کیں ،ٹوئٹر پر پیغام

پیر 26 مئی 2014 23:54

نواز شریف نے بتایا ہفتے میں ایک بار اپنی ماں سے ملتا ہوں ، نریندر مودی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی۔2014ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بتایا ہے کہ وہ ہفتے میں ایک بار اپنی ماں سے ملتے ہیں  انہوں نے میرے ساتھ کئی جذباتی باتیں شیئر کیں ۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں نریندر مودی نے کہاکہ پاکستانی وزیر اعظم نے مجھے بتایا ہے کہ وہ اسلام آباد ہوتے ہیں لیکن ہفتے میں ایک بار اپنی والدہ سے ملنے جاتے ہیں نریندر مودی نے کہاکہ نواز شریف نے بتایا کہ وہ اس وقت اپنی والدہ کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے جب انہوں نے ٹی وی پر میری والدہ کو مجھے مٹھائی دیتے ہوئے دیکھا ۔

نواز شریف نے بتایا کہ ان کی والدہ یہ منظر دیکھ کر بہت جذباتی ہوگئیں بھارتی وزیر اعظم نے کہاکہ شام کو ہونے والی بات چیت کے دور ان میرے پاکستانی ہم منصب نے بعض جذباتی باتیں شیئر کیں ۔