سعودی عرب میں اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے نوپروفیسرگرفتار، سات مشتبہ پروفیسر سعودی عرب کے ایک ہمسایہ ملک کے شہری،تفتیش آئندہ ہفتے مکمل ہوجائیگی،سعودی حکام

پیر 26 مئی 2014 22:39

سعودی عرب میں اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے نوپروفیسرگرفتار، سات ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی۔2014ء) سعودی حکام نے ملک میں کالعدم تنظیم اخوان المسلمین کے ساتھ مبینہ تعلق کی وجہ سے یونیورسٹی کے نو پروفیسروں کو گرفتار کر لیا ،سعودی اخبار کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلاہے کہ یہ پروفیسر اخوان المسلمون نامی غیر ملکی تنظیم کے ساتھ آڈیو اور الیکٹرانک رابطوں کے ذریعے منسلک تھے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں اخوان المسلمون پر پابندی ہے۔

اخبار کے مطابق گرفتار کیے جانے والے پروفیسروں کے خلاف تفتیش جاری ہے اور امکان ہے کہ یہ تفتیش آئندہ ہفتے تک مکمل ہو جائے گی۔اخبار کا مزید کہنا تھا کہ نو میں سات مشتبہ پروفیسر سعودی عرب کے ایک ہمسایہ ملک کے شہری ہیں۔اخبار کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ انھیں یقین ہے کہ تمام افراد کو قید اور جرمانے کے سزا ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکیوں کو سعودی عرب سے ہمیشہ کے لیے نکال دیا جائے گا جب کہ دونوں مقامی افراد کو دس سے 15 سال تک قید کی سزا ہو جائے گی۔

اس سال سات مارچ کو سعودی عرب نیاخوان المسلمین کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے، اس پر پابندی لگا دی تھی۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں قائم حزب اللہ کی شاخ، عراق کی مملکت اسلامی نامی جہادی تنظیم اور القاعدہ سے منسلک تنظیم النصرت فرنٹ پر بھی سعودی مملکت میں کام کرنے پا پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :