Live Updates

شریف برادران انتخابات میں دھاندلی کرانے والوں کو نہیں بچا سکیں گے، عمران خان

پیر 26 مئی 2014 22:11

شریف برادران انتخابات میں دھاندلی کرانے والوں کو نہیں بچا سکیں گے، ..

پنڈی بھٹیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی۔2014ء) چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک شفاف انتخابات نہیں کرالئے جائیں گے اس وقت تک ملک میں تبدیلی بھی نہیں آسکتی اور شریف برادران انتخابات میں دھاندلی کرانے والوں کو نہیں بچا سکیں گے۔پنڈی بھٹیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 11 مئی کے انتخابات کے دوران جس نے 35 پنکچر لگائے حکومت نے اسے چیرمین پی سی بی بنا دیا جبکہ دنیا بھر میں پاکستان کرکٹ کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے، ایک چیرمین فارغ ہوتا ہے تو دوسرا آجاتا ہے، کیا نواز شریف کو نجم سیٹھی کے علاوہ چیرمین پی سی بی کے لئے اور کوئی شخص نہیں ملتا۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو خوف ہے کہ اگر نجم سیٹھی کو ہٹا دیا گیا تو وہ انتخابی دھاندلی کے حوالے سے پردہ اٹھا دیں گے تاہم انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کو اب کوئی نہیں بچا سکتا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ حکومت مہنگائی کا خاتمہ اور عوام کو روزگار دینے میں ناکام ہوچکی ہے جبکہ لاہور کی سڑکوں پر سول سرونٹس اور ڈاکٹروں پر تشدد کیا جارہا ہے، پنجاب حکومت نے سوائے جنگلا بس چلانے کے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، صوبے کے 36 اضلاع میں کوئی خاطر خواہ ترقیاتی کام نہیں کئے گئے جبکہ جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع اب بھی تاریکی میں ڈوبے ہیں۔ انہوں نے کہا فیصل آباد میں تحریک انصاف کا کامیاب جلسہ ہوا لیکن مسلم لیگ (ن) کے وزرا کی نظریں اور گنتی کمزور ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :