افغانستان میں سی آئی اے چیف کی موجودگی، غلطی سے شناخت ظاہر،اوباماکے دورہ افغانستان کے موقع پر بریفنگ کے شرکاء کو فراہم کی جانے والی فہرست غلطی سے صحافیوں کو بھی دی گئی

پیر 26 مئی 2014 21:25

افغانستان میں سی آئی اے چیف کی موجودگی، غلطی سے شناخت ظاہر،اوباماکے ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی۔2014ء) امریکا میں وائٹ ہاؤس نے ایک ایسی غلطی کی جس کے نتیجے میں صحافیوں کو افغانستان میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے اعلی ترین اہلکار کی شناخت سے آگاہ کر دیا گیا۔ امریکی اخبارنے بتایاکہامریکی صدر باراک اوباما کے افغانستان کے اچانک اور غیر اعلانیہ دورے کے موقع پر ان کی ایک فوجی بریفنگ کا پروگرام بھی تھا۔

(جاری ہے)

اس بریفنگ کے شرکا کی وائٹ ہاؤس کی تیار کردہ جو فہرست صحافیوں میں تقسیم کی گئی، اس میں غلطی سے افغان دارالحکومت کابل میں سی آئی اے کے اسٹیشن چیف کا نام بھی شامل کر دیا گیا تھا، یہ لسٹ بہت سے صحافیوں کو ای میل کی گئی اس پول رپورٹ کا حصہ تھی، جس کے وصول کنندہ رپورٹروں میں وہ نامہ نگار بھی شامل تھے جنہوں نے باراک اوباما کے ساتھ افغانستان کا سفر کیا اور ایسے رپورٹر بھی جنہیں اس اچانک دورے پر صدر کے ساتھ نہیں جانا تھا۔

امریکی اخبار کے مطابق پہلی فہرست ای میل کیے جانے کے بعد جیسے ہی وائٹ ہاؤس کے عملے کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو اس نے افغانستان میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے اس اعلی ترین اہلکار کا نام خارج کرتے ہوئے تصحیح شدہ لسٹ دوبارہ صحافیوں کو ای میل کر دی۔

متعلقہ عنوان :