قانون سے بالاتر ہوکروزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پولیو کے قطرے پیئے بغیر بھارت پہنچے،بیرون ملک سفر کے لیے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا باقاعدہ اطلاق یکم جون سے ہوگا:پولیو مانیٹرنگ سیل

پیر 26 مئی 2014 20:19

قانون سے بالاتر ہوکروزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پولیو کے قطرے پیئے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی۔2014ء) قانون سے بالاتر ہوکروزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پولیو کے قطرے پیئے بغیر بھارت پہنچے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم دورہ بھارت کے لیے پولیو کے قطرے پیئں گے اور نہ پولیو ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ حاصل کریں گے ،پولیو مانیٹرنگ سیل کے مطابق بھارت سفر کرنے کے لیے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی شرط کے باوجود وزیر اعظم نوازشریف، مشیر سرتاج عزیز ،طارق فاطمی سمیت وفد میں شامل دیگر افراد پولیو سرٹیفکیٹ حاصل کئے بغیربھارت گئے ، ذرائع وزیر اعظم کے مطابق بیرون ملک سفر کے لیے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا باقاعدہ اطلاق یکم جون سے ہوگا ، اطلاق نہ ہونے کے باوجود اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بیرون ملک سفر کے لیے پولیو سرٹیفکیٹ حاصل کیا تھا ، بیرون ملک سفر کے لیے عالمی ادارے صحت نے پاکستان میں پولیو کا مرض ختم نہ ہونے کے باعث بیرون ملک سفر کرنے والے ہر شخص کو پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم قرار دیا گیا ہے اور اس حوالے سے ملک کے تمام ائیر پورٹ پر پولیو ویکسینیشن سینٹر قائم کئے گئے ہیں، وزیر اعظم کے بیرون ملک جانے کے لیے سرٹیفکیٹ کے حوالے سے پولیو مانیٹرنگ سیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو سرٹیفکیٹ کا اطلاق یکم جون کے بعد ہے اس لیے وزیر اعظم سمیت دیگر کے لیے سرٹیفکیٹ کا ہونا لازم نہیں تھا۔