رواں مالی سال ، پاکستان اور بھارت کی تجارت 9.6 فیصد بڑھ گئی

پیر 26 مئی 2014 20:12

رواں مالی سال ، پاکستان اور بھارت کی تجارت 9.6 فیصد بڑھ گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی۔2014ء) رواں مالی سال کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی تجارت میں 9.6فیصد اضافہ ہواہے۔ پاکستان کی برآمدات میں ایک تہائی اضافہ ہوا۔ ماہرین کے مطابق غیرقانونی تجارت کا حجم قانونی سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بنک کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک ہمسائیہ ممالک کی باہمی تجارت کا حجم ایک ارب ستاسی کروڑ ڈالر رہا جو پچھلے سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں سولہ کروڑ ڈالر زائد ہے۔ اس دوران پاکستان کی برآمدات چونتیس فیصد اضافے سے پینتیس کروڑ ڈالر رہی جبکہ بھارت سے ایک ارب باون کروڑ ڈالر کی اشیا درآمد کی گئی۔

متعلقہ عنوان :