نوجوان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج، مظاہرین کے پتھراﺅ سے ایس ایچ او جاں بحق، پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

پیر 26 مئی 2014 19:46

نوجوان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج، مظاہرین کے پتھراﺅ سے ایس ایچ او جاں ..

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی۔2014ء) ڈکیتی کے الزام میں نوجوان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین کے پتھراﺅ سے ایس ایچ او سمندر خان جاں بحق اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاڑکانہ پولیس نے ڈکیتی کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا جس پر اہل علاقہ مشتعل ہو گیا اور تھانہ وگن کا گھیراﺅ کر لیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے احتجاجی کے دوران پولیس پر پتھراﺅ شروع کر دیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمندر خان سمیت 5 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ایس ایچ او زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مظاہرے میں شریک ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے اور پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :