بھارت کی 67سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ چھ خواتین بھی کابینہ میں شامل،آزاد ابوالکلام کی صاحبزادی بھی وزیربن گئیں

پیر 26 مئی 2014 19:27

بھارت کی 67سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ چھ خواتین بھی کابینہ میں شامل،آزاد ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی۔2014ء) بھارتی 67سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کابینہ میں چھ عورتیں بھی شامل کی گئیں، مینکا گاندھی اور سشما سوارج کے علاوہ سمرتی ایرانی، اوما بھارتی اور نجمہ ہبت اللہ کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پارٹی کی ترجمان نرملا سیتھارمن کو آزادانہ چارج کے ساتھ وزیر مملکت بنایا گیا ہے،نجمہ ہبت اللہ وزارتی کونسل کا واحد مسلم چہرہ ہیں، وہ مولانا ابوالکلام آزاد کی نواسی ہیں لیکن کانگریس پارٹی کے ساتھ لمبی وابستگی کے بعد وہ 2004 میں بی جے پی میں شامل ہوگئی تھیں۔

سمرتی ایرانی نے کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کے خلاف امیٹھی سے الیکشن لڑا تھا اور اگرچہ وہ ہار گئی تھیں لیکن صرف ایک لاکھ ووٹوں سے اور مقابلہ اتنا سخت مانا جارہا تھا راہل گاندھی کو پہلی مرتبہ پولنگ کے دن بھی اپنے حلقے کا دورہ کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :