Live Updates

عمران خان شیخ رشید کے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار میں نہیں آسکتے ،خواجہ محمد آصف

پیر 26 مئی 2014 17:54

عمران خان شیخ رشید کے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار میں نہیں آسکتے ،خواجہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مئی 2014ء) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان شیخ رشید کے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار میں نہیں آسکتے ، عمران خان کے پاس 4 سال انتظار کے سواکوئی چارہ نہیں ایک انٹرویو میں خواجہ محمد آصف نے کہاکہ عمران خان جمہوریت کا مطلب اپنا اقتدار سمجھتے ہیں،عمران خان کے پاس 4 سال انتظارکرنے کے سواکوئی چارہ نہیں خواجہ آصف نے کہا عمران خان،شیخ رشیدکے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار میں نہیں آ سکتے،،سیاسی یتیموں کی حمایت حاصل کرنے کا مطلب ہے عمران خان اپنے آپ پر اعتماد کھو بیٹھے ہیں پاکستان کی ترقی کاپہیہ چل پڑاہے۔

(جاری ہے)

لوڈشیڈنگ کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہاکہ مسلم لیگ دن رات بجلی کے بحران کے حل کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے اور وزیر اعظم کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دی جاتی ہے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ضرور حل کرینگے مگر اس کیلئے تھوڑا نتظار کر نا ہوگا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات