بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہش مند ہیں ، مولانا فضل الرحمن

پیر 26 مئی 2014 17:52

بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہش مند ہیں ، مولانا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مئی 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہش مند ہیں ، مسئلہ کشمیر سمیت تمام امور مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوسکتے ہیں ، عسکریت پسندی کاخاتمہ ہوگا تو امن قائم ہوجائے ،طالبان مشکل نہیں،عسکریت پسند مشکل ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عسکریت پسندی کاخاتمہ ہوگا تو امن قائم ہوجائیگا، موجودہ صورتحال میں تمام قوتوں کواپناکرداراداکرنا ہوگا مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پاکستان میں جنگ کو فروغ دیاجارہا ہے، عسکریت پسندی کاخاتمہ ہوگا تو امن قائم ہوجائے انہوں نے کہا کہ طالبان مشکل نہیں،عسکریت پسند مشکل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جے یو آئی بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہش مند ہیں انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر سمیت مسئلہ کشمیر سمیت تمام امور مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :