سپریم کورٹ نے جیوبندش کیس نمٹادیا

پیر 26 مئی 2014 16:24

سپریم کورٹ نے جیوبندش کیس نمٹادیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مئی 2014ء) سپریم کورٹ نے پیمرا کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے 2012 کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کے بعد جیو بندش کیس کو نمٹادیا۔2012 کے عدالتی فیصلے کے تحت کیبل آپریٹرزاپنی مرضی سے نہ تو چینلز بند کرسکتے ہیں، نہ ہی اس کی اصل پوزیشن تبدیل کر سکتے ہیں۔ جیو بندش کیس میں پیمرا نے یقین دہانی کرادی کہ عدالت کے پہلے سے موجود فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ عوام الناس کے مفاد میں فیصلہ اردو میں لکھوا رہے ہیں۔ عدالت نے ڈی جی آئی بی کو عدلیہ مخالف بینرز سے متعلق رپورٹ بدھ کو پیش کرنے کا حکم دیا۔پیمرا حکام نے عدالت کو بتایا کہ چینل کی بندش کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ عدلیہ کے حوالے سے توہین آمیز بینرز سے متعلق سماعت 28 مئی کو ہوگی۔عدالت نے کہا کہ اگر گمنام ریڈ زون میں حرکت کرسکتے ہیں تو ملک کس حد تک غیر محفوظ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :