مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا ناراض ارکان سندھ اسمبلی کو منانے کیلئے رابطہ

پیر 26 مئی 2014 16:12

مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا ناراض ارکان سندھ اسمبلی کو منانے کیلئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مئی 2014ء) مسلم لیگ ن کے ناراض اراکین سندھ اسمبلی کی شکایات اور تحفظات دور کرنے کے لئے مرکزی قیادت نے رابطہ کر لیا۔ نواز شریف 27 مئی کو اراکین سندھ اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ سندھ اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین نے پارٹی کی قیادت کی جانب سے مسلسل نظر اندزا کئے جانے اور ملاقات کا وقت نہ دینے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

(جاری ہے)

پارلیمانی لیڈر عرفان اللہ مروت نے 18 مئی کو پارٹی قیادت کو آٹھ روز کا الٹی میٹم دیا تھا ۔ الٹی میٹم کی مدت ختم ہونے سے ایک دن پہلے پارٹی کی مرکزی قیادت نے رابطہ کر کے اراکین اسمبلی کو کل اسلام آباد طلب کر لیا ہے اور ان کی شکایات و تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ اراکین سندھ اسمبلی کل اسلام آباد میں وزیر اعلٰی پنجاب سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ان اراکین کو 28 مئی کو ملاقات کا وقت دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :