واقعہ معراج،ملک بھرمیں شب معراج آج عقیدت واحترام سے منائی جائیگی

پیر 26 مئی 2014 14:07

واقعہ معراج،ملک بھرمیں شب معراج آج عقیدت واحترام سے منائی جائیگی

لاہور/کراچی/کوئٹہ/پشاور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مئی 2014ء) ملک بھر میں شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی۔ اللہ تعالیٰ نے ستائیس رجب کو محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آسمان کی سیر کرائی ۔۔ اور جنت و دوزخ کا مشاہدہ کرایا ۔
اس سلسلے میں مساجد اور گھروں میں شب بیداری کا اہتمام کیا جائے گا اور فرزندانِ اسلام رات بھر نوافل، ذکر، حمد و نعت کا ورد اور خصوصی عبادات میں گزاریں گے۔

" پاک ہے وہ جو لے گیا ایک رات اپنے بندے کو مسجد الحرام سے مسجد الاقصیٰ تک, جس کے ماحول کو اس نے برکت دی تاکہ اسے اپنی کچھ نشانیوں کا مشاہدہ کرائے, بے شک وہ سننے اور دیکھنےوالا ہے"۔
قرآن پاک کی سورہ بنی اسرائیل کی پہلی آیت میں اس واقعہ کا ذکر موجود ہے, جو معراج یا اسریٰ کے نام سے مشہورہے, احادیث میں اس کا ذکر تفصیل سے ملتا ہے ۔

(جاری ہے)

روایت کے مطابق ہجرت مدینہ سے پہلے رجب کے مہینے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بہن ام ہانی رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے گھر موجود تھے کہ حضرت جبریل علیہ السلام اللہ کے حکم سے براق لے کر حاضرخدمت ہوئے اور چلنے کو کہا ۔
سر کار دو عالم صلی اللہ علیہ سلم براق پر سوار ہوگئے, اور پہلا سفر شروع ہوا ۔ منزل تھی بیت المقدس کی مسجد اقصیٰ, علمائے کرام کے مطابق حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ سفر کشفی نہیں بلکہ طبعی تھا ۔

مسجد اقصیٰ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امامت میں تمام انبیائے کرام نے نمازاداکی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آسمانوں کی طرف روانہ ہوئے ۔
ہرآسمان پر آدم علیہ السلام سے لے کر ابراہیم علیہ السلام تک مختلف انبیائے کرام سے ملاقاتیں ہوئیں, اللہ تعالٰی نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو جنت اور دوزخ بھی دکھائیں۔ اللہ تعالیٰ سے کلام کا شرف بھی حاصل ہوا , اسی دوران پنج وقتہ نمازیں فرض ہوئیں۔


واپسی پر جب محسن انسانیت نے واقعہ بیان کیا تو کفار مکہ نے مذاق اڑایا ,لیکن راستوں کے قافلوں کی جو نشانیاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتائیں وہ ان قافلوں کی واپسی پر حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئیں. حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو واقعہ سنتے ہی اس پر ایمان لانےپرصدیق کا لقب ملا۔



اس رات کی مناسبت سے علمائے کرام شبِ معراج کی فضیلت بیان کرتے ہیں۔ اس موقع پر مساجد میں چراغہ اور خوبصورتی سے سجایا جائیگا۔ بابرکت شب کی مناسبت گھروں میں بھی خصوصی محافل کا اہتمام کیا جاتا ہے، شب معراج کے موقع پر وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں سییکورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ س