طاہر القادری نے جولائی میں وطن واپسی کا اعلا ن کردیا،یونین کونسل ، وارڈ اور ویلج کی سطح پر عوامی انقلاب کونسلز کے قیام کی ہدایت ،نیشنل کونسل آف ڈیموکریٹک ریفارمز کے قیام کا بھی اعلان ،تمام شعبوں کے ماہرین شمولیت اختیار کریں ،پر امن عوامی انقلاب کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی مذکورہ اعلیٰ ذہنوں کی سفارشات کو پہلے ماہ میں ہی نافذ کر دیا جائے گا ‘ ورکرز کنونشنز سے خطاب

اتوار 25 مئی 2014 23:36

طاہر القادری نے جولائی میں وطن واپسی کا اعلا ن کردیا،یونین کونسل ، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جولائی میں وطن واپسی کا اعلا ن کرتے ہوئے جماعت کے ذمہ داران کو یونین کونسل ، وارڈ اور ویلج کی سطح پر عوامی انقلاب کونسلز کے قیام کی ہدایت کر دی ،طاہر القادری نے نیشنل کونسل آف ڈیموکریٹک ریفارمز کے قیام کا بھی اعلان کر کے تمام شعبوں کے ماہرین کو اس میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ پر امن عوامی انقلاب کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی مذکورہ اعلیٰ ذہنوں کی سفارشات کو پہلے ماہ میں ہی نافذ کر دیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے 25ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں ملک بھر کے 853مقامات پر منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ میری وطن واپسی کے بعد پر امن عوامی انقلاب میں تیزی لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انقلاب صرف کارکنوں سے ممکن نہیں اس کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو شامل کیا جائے گا ۔ انہوں نے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ ہر یونین کونسل میں وارڈ اورویلج کی سطح پر پانچ پانچ عوامی انقلاب کونسلز کا قیام عمل میں لایا جائے ۔

ہم نے منصوبے کو حتمی شکل دے کر اس پر کام شروع کر دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی انقلاب کونسل دس ‘ دس افراد پر مشتمل ہو گی اس کا سربراہ نگران ہوں گا اور جب پر امن عوامی انقلاب کی فائنل کال دی جائے تو یہ یونٹ ٹوٹنے نہ پائے ۔جب دس نگران بن جائیں گے تو ان کا نگراں ایک ناظم ہوگا اور پھر عوامی انقلاب ایگزیکٹو باڈی بن جائے گی ۔ جب سو نگراں بن جائیں گے تو ان کا صدر ہوگا اوران کا سربراہ چیئرمین یا امیر ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ میں اس کے لئے ایک ماہ کا وقت دے رہا ہوں اور اس مرحلے کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے ۔ اسکے علاوہ عوامی انصاف کمیٹیاں بنائی جائیں جس میں نیک نام لوگوں کو شامل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں بیس ہزار کمیٹیوں کی رپورٹ دی گئی ہے لیکن اگر یہ دس سے بارہ ہزار بھی بن جائیں تو ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز کیا جائے جس میں عوام کو میرے 11مئی کے خطاب کے دس نکات او رانقلاب کے لئے راضی کریں اور اگر وہ راضی نہ بھی ہوں تو دوبارہ جایا جائے او رانہیں بتائیں کہ ہم آپ کے بچوں کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ عوام کو سی ڈیز ‘ کتابچوں کے ذریعے پر امن عوامی انقلاب اور بعد کا سٹرکچر کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :