پاکستانی آل راوٴنڈر شاہد خان آفریدی نے میچ فکسنگ سے متعلق برطانوی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی ،2012 میں ہونے والی سیریز کے دوران کسی بکی نے پیشکش نہیں کی ، شاہد آفریدی کا بیان

اتوار 25 مئی 2014 21:43

پاکستانی آل راوٴنڈر شاہد خان آفریدی نے میچ فکسنگ سے متعلق برطانوی اخبار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) پاکستانی آل راوٴنڈر شاہد خان آفریدی نے میچ فکسنگ سے متعلق برطانوی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق دی سن اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہد آفریدی اور عمر اکمل کو 12-2011 میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش ہوئی تھی جسے دونوں کرکٹرز نے ٹھکرادیا تھا۔رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں انگلش ٹیم کے خلاف ہونے والی سیریز میں دونوں کھلاڑیوں نے پیشکش ٹھکرا کر فوری طور پر ٹیم انتظامیہ اور آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کردیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق شاہد آفریدی نے رپورٹ کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2012 میں ہونے والی سیریز کے دوران انہیں کسی بکی نے پیشکش نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :