رانا ثناء اللہ چیف جسٹس کی پرچی پر وزیر بنے، ابرار الحق

اتوار 25 مئی 2014 20:44

رانا ثناء اللہ چیف جسٹس کی پرچی پر وزیر بنے، ابرار الحق

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ چیف جسٹس کی پرچی پر وزیر قانون بنے ، فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراوٴنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا رانا ثناء اللہ کو چیف جسٹس کی پرچی پر وزیر قانون جبکہ 35پنکچر لگانے والے کو چیئرمین پی سی بی بنا دیا گیا ، ایک نے وزارت قانون کا بیڑا غرق کر دیا جبکہ دوسرے نے پاکستان کرکٹ کا ستیاناس کر دیا ۔

(جاری ہے)

ابرار الحق نے جلسہ میں رانا ثناء اللہ کی پرچی دینے والے چیف جسٹس کا نام نہیں بتایا۔

متعلقہ عنوان :