پاک بھارت تاریخ میں پہلی مرتبہ رہائی پانیوالے ماہی گیروں کی کشتیاں بھی چھوڑی جائیں گی

اتوار 25 مئی 2014 19:27

پاک بھارت تاریخ میں پہلی مرتبہ رہائی پانیوالے ماہی گیروں کی کشتیاں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) پاکستان کی طرف سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہائی پانے والے ماہی گیروں کی کشتیاں بھی چھوڑی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہو رہا ہے کہ پاکستانی حکومت بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کے علاوہ انکی کشتیاں بھی چھوڑ رہی ہے ۔وزیر اعظم کی ہدایت پر آج 151بھارتی ماہی گیروں کو کل منگل واہگہ بارڈر پر بھارتی سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا جائے گا جبکہ وزیر اعظم نے 57کشتیاں بھی چھوڑنے کا حکم دیا ہے جسکے لئے بھارتی حکام سے بات کی جارہی ہے ۔اس وقت 521پاکستانی بھارتی جیلوں میں قید ہیں جن میں168پاکستانی ماہی گیر ہیں۔

متعلقہ عنوان :