بجلی و گیس کے غیر رجسٹرڈ کمرشل صارفین پر سیلز ٹیکس بڑھانے پرغور

اتوار 25 مئی 2014 19:16

بجلی و گیس کے غیر رجسٹرڈ کمرشل صارفین پر سیلز ٹیکس بڑھانے پرغور

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) حکومت بجلی اور گیس کے تمام غیر رجسٹرڈ کمرشل صارفین پراضافی سیلز ٹیکس پانچ فیصد سے بڑھا کر دس فیصد کرنے پرغور کررہی ہے۔ رواں مالی سال بجٹ میں بجلی اورگیس کے تمام غیر رجسٹرڈ صنعتی صارفین پرپانچ فیصد اضافی سیلز ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تاکہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن میں اضافے سے معیشت کو دستاویزی صورت میں ڈھالا جاسکے۔ تاہم یہ کوشش کارآمد نہ ہوسکی،، غیررجسٹرڈ صنعتی صارفین کی۔ بڑی تعداد ٹیکس نیٹ میں آنے کے بجائے،، ٹیکس کی شرح میں اضافے پر بخوشی تیار ہے۔ اس روش کو دیکھتے ہوئے حکومت آئندہ مالی سال بجٹ میں بجلی اور گیس کے تمام غیر رجسٹرڈ صارفین پر اضافی سیلز ٹیکس کی شرح دس فیصد مقرر کرنے پر غور کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :