نوازشریف داوٴد ابراہیم کے ساتھ آرہے ہیں یا اکیلے؟کانگریس کی ہرزہ سرائی،حالیہ انتخابات میں سابق حکمراں جماعت بدترین شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار،آرایس ایس نے بھی نوازشریف دورے کی مخالفت کردی

اتوار 25 مئی 2014 17:14

نوازشریف داوٴد ابراہیم کے ساتھ آرہے ہیں یا اکیلے؟کانگریس کی ہرزہ سرائی،حالیہ ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) کشمیری رہنماوٴں اور بھارتی تجزیہ کاروں نے وزیراعظم نوازشریف کے دورہ بھارت کا خیرمقدم کیاہے جبکہ نامزدبھارتی وزیراعظم کی سابقہ انتہاپسند ہندوجماعت آرایس ایس اور کانگریس نے نواز شریف کے دورہ بھارت کی مخالفت کردی ، کانگریس نے کہاہے کہ بی جے پی بتائے کہ پاکستانی وزیراعظم داوٴد ابراہیم کے ساتھ آرہے ہیں یا اکیلے ، بھارتی کانگریس کیترجمان شکیل احمد نے نئی دہلی میں بھارتی میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ انہیں توقع ہے کہ بی جے پی پاکستان سے ممبئی حملوں میں ملوث حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ کرے گی، را کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے کہاکہ مودی نے دعوت دے کر اور پاکستانی وزیراعظم محمد نوازشریف دعوت قبول کرکے اچھی خبر دی۔

(جاری ہے)

راشٹریہ سیوک سنگھ نے بی جے پی کی نوازشریف کو دورہ بھارت کی دعوت دینے کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :