فیصل آباد: تحریک انصاف کا جلسہ ، لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری

اتوار 25 مئی 2014 16:28

فیصل آباد: تحریک انصاف کا جلسہ ، لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) فیصل آباد میں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں،،پنجاب بھر سے قافلے فیصل آباد جلسے کی طرف رواں دواں ہیں۔ انتخابات میں دھاندلی کیخلاف تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کے لئے لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سرگودھا، ساہیوال، قصور سے قافلے فیصل آباد کی طرف رواں دواں ہیں۔

(جاری ہے)

گراؤنڈ میں بیس ہزار سے زائد کرسیاں لگا دی گئیں، جلسہ گاہ قائدین کے پورٹریٹس سے سجا دی گئی۔

تحریک انصاف کے کارکن لوگوں کو دھوبی گھاٹ آنے کی دعوت دیتے رہے۔ کارکنوں نے دھاندلی سے جعلی مینڈیٹ حاصل کرنے والوں کے حق حکمرانی پر بھی سوالات اٹھائے۔ جلسہ گاہ کے دو داخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹس نصب کردیے گئے ہیں۔ گھنٹہ گھر سے دھوبی گھاٹ تک گراؤنڈ کو جانے والے راستے عام ٹریفک کیلئے بند کر دئے گئے۔ قائدین کی تقاریر مغرب کی نماز کے بعد شروع ہوں گی۔