قطر میں غیر ملکیوں کیلئے لباس کا نیا ضابطہ اخلاق جاری
اتوار 25 مئی 2014 15:39
دوحا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) قطر کی حکومت نے اپنی عرب روایات، ثقافت اور مذہبی شناخت کے تحفظ کیلیے سیاحوں اور غیر ملکی خواتین اور مرد خضرات کے لئے تفریحی مقامات پر لباس کے حوالے سے نیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔عرب ویب سائٹ کے مطابق قطری حکومت کی جانب سےسوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر لباس کے حوالے سے جاری مہم کے ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی خواتین سیاح حد سے زیادہ چست لباس، مختصر لباس، شفاف یا جالی دار لباس، منی اسکرٹ اور بغیر بازو کے قمیص پہننے سے گریز کریں جس سے ستر متاثر ہوتا ہو اور جسم کے اعضاء ظاہر ہوتے ہوں۔
سوشل میڈیا پر ایسے لباسوں کی تفصیل بھی جاری کر دی گئی ہے جو مہم کے مطابق ممنوع اور نامناسب ہیں، قطری حکومت نے ان ممنوعہ لباسوں کی تصاویر اپ لوڈ کی گئی ہیں تاکہ کوئی شک و شبہ نہ رہے کہ کونسا لباس ضابطہ اخلاق کی خلاق ورزی میں آتا ہے۔(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق میں خواتین کے ساتھ ساتھ مرد سیاحوں کے لیے بھی لباس کی حد واضح کی گئی ہیں جس کے مطابق مرد حضرات کو بھی تیراکی کا مخصوص لباس پہن کر ساحل پر گھومنے اور سوئمنگ پول سے باہر زیب تن کرنے کی اجازت نہیں۔
قطر کی مقامی آبادی اور ایشائی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن نے لباس کے ضابطے اخلاق کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے حکومت کو یہ اقدام بہت پہلے اٹھا لینا چاہیئے تھا۔ دوسری جانب مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی اکثریت کا کہنا ہے کہ “ڈریس کوڈ” کا اطلاق مذہبی مقامات، عبادت گاہوں اور سرکاری دفاتر کی حد تک کیا جانا چاہیے، شاپنگ سنٹرز اور تفریحی مقامات پر اس اطلاق کو مسلط نہیں کرنا چاہیئے۔اس خبر کی مزید تفصیل پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.