وزیراعظم کا دورہ بھارت، جذبہ خیر سگالی کے تحت 151 بھارتی قیدی رہا

اتوار 25 مئی 2014 13:32

وزیراعظم کا دورہ بھارت، جذبہ خیر سگالی کے تحت 151 بھارتی قیدی رہا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دورہ بھارت سے پہلے جذبہ خیر سگالی کے تحت کراچی اور حیدر آباد سے 151 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا۔حکومت پاکستان کی جانب سے ایک اور مثبت قدم، وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ بھارت سے صرف ایک دن پہلے ہی 151 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملیر جیل کراچی سے 59 جبکہ نارا جیل حیدر آباد سے 92 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا جبکہ پانچ ماہی گیروں کی کاغذات مکمل نہ ہونے سے رہائی ممکن نہ ہو سکی۔

ملیر جیل سے رہا ہونے والے بھارتی ماہی گیروں کو روانگی سے قبل تحائف بھی دئیے گئے۔ رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو کوچز کے ذریعے واہگہ بارڈر روانہ کر دیا گیا ہے جہاں انہیں کل بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ بھارتی حکومت کو دو ماہ پہلے اِن ماہی گیروں کی دستاویزات بھیج دی گئی تھیں اور بھارتی حکومت نے اِن ماہی گیروں کو بھارتی شہری تسلیم کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :