سرکاری سکیم کے تحت حج 2014ء کیلئے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 53814 کامیاب درخواست گزاروں کے ناموں کا اعلان،پہلے روز ہی 127586درخواستیں کا جمع ہونا عوام کا حکومت اور وزارت مذہبی امور کی کارکردگی پر اعتماد کا مظہر ہے ،سردار محمد یوسف ، حج درخواستوں کی خصوصی شفاف انداز میں کی گئی ،کسی بینک کے بے قاعدگی میں ملوث ہونے کے شواہد ملے تواس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، رواں سال 27اگست کو پہلی پرواز روانہ ہو گی، 28ستمبر کو آخری پرواز جائیگی ، پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 23 مئی 2014 19:16

سرکاری سکیم کے تحت حج 2014ء کیلئے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 53814 ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی۔2014ء) وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت حج 2014ء کے لئے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 53814 کامیاب درخواست گزاروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے روز ہی 127586درخواستیں کا جمع ہونا عوام کا حکومت اور وزارت مذہبی امور کی کارکردگی پر اعتماد کا مظہر ہے ، حج درخواستوں کی خصوصی شفاف انداز میں کی گئی ،کسی بینک کے بے قاعدگی میں ملوث ہونے کے شواہد ملے تواس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، رواں سال 27اگست کو پہلی پرواز روانہ ہو گی، 28ستمبر کو آخری پرواز جائیگی۔

جمعہ وزارت مذہبی امور میں کامیاب امیدواروں کااعلان وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وزیرمملکت امین الحسنات کے ہمراہ صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا سردار محمد یوسف نے نے بتایا کہ21اپریل کو حج درخواست کی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر طلب کی گئی تھیں فاٹا سمیت ملک کے 141اضلاع سے جمع کی گئیں۔

(جاری ہے)

ٓزادکشمیر سے 1373کل درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 486کامیاب قرار پائیں ، بلوچستان سے 9045کل درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 3102درخواست گزار کامیاب قرار دیا ہے۔

فاٹا سے 2963کل درخواستیں جب 1135کامیاب ہوئیں۔ گلگت بلتستان سے کل 1792درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 558کامیاب، اسلام آباد سے 2699درخواستیں موصول ہوئیں اور 1685کامیاب ہوئیں۔ کے پی کے سے کل 28934درخواستیں جن میں سے 11021کامیاب قرار پائیں۔ پنجاب سے کل 55953جن میں سے 24613کامیاب قرار پائیں۔ سندھ سے کل 24827جبکہ 11214کامیاب قرار پائیں۔ اسی طرح ہمیں کل 127586درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 53814 کامیاب قرار پائے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ایک ہی دن اتنی زیادہ جمع ہونے والی درخواستوں کی وصولی کے حوالے سے پیدا ہونے والی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ زیادہ درخواستیں اس لئے جمع ہوئیں کیونکہ پرائیویٹ سکیم کے مقابلے میں سرکاری سکیم پر لوگوں نے زیادہ اعتماد کا اظہار کیا ۔ گزشتہ سال آخری دن بھی ڈیڑھ ہزار درخواستیں کم تھیں۔ حکومت اور وزارت کی کارکردگی سے عوام کا اعتماد بڑھا ہے۔

وزارت نے بینکوں کے فارم اور بے ضابطگیوں کے حوالے سے تحقیقات کیں اور جو فارم غلط پائے گئے انہیں مسترد کیا گیا۔ ہر فارم پر وقت لکھا گیا تھا، وہی وقت مدنظر رکھا گیا، جو درخواستیں 10:09پر موصول ہوئیں وہ کامیاب تصور کی گئیں۔ انہوں ن ے کہاکہ رواں سال 27اگست کو پہلی پرواز روانہ ہو گی، 28ستمبر کو آخری پرواز جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ وزارت عنقریب کامیاب درخواست گزاروں کو مبارکباد کے خطوط ارسال کر دے گی۔

کامیاب درخواست گزار 10جون 2014ء تک مشین ریڈایبل پاسپورٹ جمع کرا دیں جو کامیاب نہیں ہو سکے وہ اصل رسیدوں کے ساتھ متعلقہ بینکوں سے اپنی رقوم واپس لے سکتے ہیں، ہم نے بنکوں کو ہدایت کر دی ہے۔ بینکوں کی طرف سے قبل از وقت درخواستوں کی وصولی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے بینکوں کو شیڈول، بینکوں کے ساتھ باقاعدہ میٹنگ کے بعد 10دن کا ٹائم دیا تھا اگر بینکوں نے بے قاعدگی کی ہے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی حاجیوں کو رقم واپس کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :