رینٹل پاورکیس،فردجرم عائدکرنےکیلئےراجہ پرویز اشرف30مئی کوطلب

جمعہ 23 مئی 2014 14:24

رینٹل پاورکیس،فردجرم عائدکرنےکیلئےراجہ پرویز اشرف30مئی کوطلب

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23مئی 2014ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے رینٹل پاور پراجیکٹ کیس کے ضمنی ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر ملزمان کو تیس مئی کو طلب کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مقدمے کی سماعت کی۔ کیس میں ملوث واپڈا کے سابق ممبر عبدالقدیر چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ملزمان کو پیراں غائب اور سہووال رینٹل پاور پراجیکٹ کیس کے چالان کی نقل فراہم کر دی گئیں۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کو تیس مئی کو پیش کیا جائے۔ ادھر نوڈیرو رینٹل پاور کیس میں شہادتیں ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔ عدالت نے اس کیس میں راجا پرویز اشرف کو حاضری سے استثنی دے رکھا ہے۔