فلم ”ماہ میر“ انڈسٹری کیلئے بہترین ثابت ہوگی ، فہد مصطفی ، فلم معروف شاعر میر تقی میر کی زندگی اور شاعری سے متاثر ہوکر بنائی گئی ، شاعر کا کردار ادا کررہا ہوں ، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 22 مئی 2014 23:54

فلم ”ماہ میر“ انڈسٹری کیلئے بہترین ثابت ہوگی ، فہد مصطفی ، فلم معروف ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی۔2014ء) اداکارہ فہد مصطفی نے کہا ہے کہ ان کی فلم ” ماہ میر“ پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے ایک بہترین فلم ثابت ہوگی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹریلر کے منظر عام پر آنے کے بعد بہت اچھا ریسپانس مل رہا ہے جو میری سوچ سے بڑھ کر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈراموں میں اداکاری کو عوام نے پسند کیا امید ہے فلموں میں بھی مجھے پسند کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم اردو ادب کے معروف شاعر میر تقی میر کی زندگی اور شاعری سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے مرکزی کرداروں میں میرے علاوہ ایمان علی ، منظر صہبائی اور صنم سعید شامل ہیں ۔ فلم کی ہدایتکاری انجم شہزاد اور سرمد صہبائی نے دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں میرا کردار شاعر کا ہے جو میر کی شاعری سے متاثر ہے ۔

متعلقہ عنوان :