اسلام آباد ہائیکورٹ کی پیمرا کو جیو کیخلاف کارروائی کی ہدایت

جمعرات 22 مئی 2014 19:46

اسلام آباد ہائیکورٹ کی پیمرا کو جیو کیخلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی۔2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کو جیو کیخلاف آرڈیننس دو ہزار دو کے تحت کارروائی کی ہدایت کردی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے شہری کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جیو پر توہین آمیز پروگرام نشر ہونے پر ملک بھر میں احتجاج ہو رہا ہے، امن وامان کی صورتحال خراب ہے۔ عدالت جیو کیخلاف کارروائی کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست کو شکایت میں تبدیل کرتے ہوئے پیمرا کو بھجوادی، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے درخواست نمٹاتے ہوئے ہدایت کی کہ پیمرا جیو کے خلاف کارروائی کرے، اگر پیمرا ایکشن نہیں لیتا تو کارروائی کرنا حکومت کا کام ہے۔

متعلقہ عنوان :