دہشتگردی کا خطرہ، اسلام آباد کو فوج کے حوالے کئے جانے کا امکان، خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں سیکورٹی ہائی الرٹ

جمعرات 22 مئی 2014 19:20

دہشتگردی کا خطرہ، اسلام آباد کو فوج کے حوالے کئے جانے کا امکان، خیبر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی۔2014ء) شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی کے باعث ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کی سیکیورٹی فوج کو سونپے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدامات اقدامات شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی کے بعد کئے جا رہے ہیں۔ شمای وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف فورسز کی کارروائی جاری ہے۔

کسی بھی دہشتگردانہ خطرے کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی کی سیکیورٹی پاک فوج کے 10 کور کے حوالے کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے بارہ حساس اضلاع میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ممکنہ دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر تما م اداروں کو چوکس رہنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور سمیت صوبے کے تمام حساس مقامات پر سیکورٹی کے موثر انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے تا کہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔

پشاور، نوشہرہ، مردان، ایبٹ آباد، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان سمیت تمام حساس اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔ اُدھر شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی سکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تمام علاقوں میں گزشتہ روز نافذ ہونے والا کرفیو بھی برقرار ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ماچس میں جمعرات کی صبح سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر توپ خانوں سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تاہم اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ گزشتہ روز سے جاری کارروائی میں 71 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک آفیسر سمیت 4 اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :