سب سن لیں سپریم کورٹ کی توقیر پر آنچ نہیں آنے دینگے، جسٹس جواد خواجہ

جمعرات 22 مئی 2014 16:45

سب سن لیں سپریم کورٹ کی توقیر پر آنچ نہیں آنے دینگے، جسٹس جواد خواجہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مئی 2014ء) جیوکے خلاف منفی پروپیگنڈا بند کرانے اور کیبل پر اس کی نشریات کی بحالی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت اور ججز کسی شرانگیز تبصرے کے دباو میں نہیں آئیں گے، سب سن لیں سپریم کورٹ کی توقیر پر آنچ نہیں آنے دیں گے، مجھے ایسا کوئی اعتراض نہیں ملا کہ بنچ سے الگ ہوں، جج بنچ سے الگ ہونے کا فیصلہ آئین کے مطابق کرتا ہے۔

سماعت کے دوران خواجہ نے جسٹس جواد نے عدلیہ مخالف پروگرام نشر ہونے پر متعلقہ چینل اور پیمرا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ عدلیہ کے خلاف پروگرام نشرہوا، پیمرا کہاں تھا،خدارا حق اور باطل کو پہچانو۔

(جاری ہے)

پیمرا اہلکار زاہد ملک نے عدالت کو بتایا کہ پروگرام کو مانیٹر کیا ہے، کمنٹس بنا کر متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو بھجوا دیے، امید ہے کہ آج اس پر کوئی کارروائی ہو گی۔

جسٹس جواد نے ریمارکس دیے کہ سب سن لیں کہ سپریم کورٹ کی توقیر پر آنچ نہیں آنے دیں گے، پیمرا اہلکار کہتے ہیں کہ رات پروگرام نشر ہوا، سو گئے تھے، اب نوٹس لیں گے،پیمرا غافل ہو کر سویا ہوا تھااور عدلیہ کی توہین کی جا رہی تھی،ہم پیمرا سے پوچھتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں،کسی شخص کو ابہام ہے تو عدالتی معاون ایک نہیں،10 مرتبہ پروگرام دکھا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :