موبائل آپریٹرز کو تھری، فور جی لائسنس جاری، چارسال بعد مستحکم پاکستان عوام کے حوالے کرینگے، وزیراعظم نواز شریف

جمعرات 22 مئی 2014 13:02

موبائل آپریٹرز کو تھری، فور جی لائسنس جاری، چارسال بعد مستحکم پاکستان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مئی 2014ء) تھری جی اور فور جی موبائل ٹیکنالوجی کے کامیاب بولی دہندگان کو لائسنس جاری کردیے گئے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ چار سال بعد خوش حالی کی راہ پر چلتا مستحکم پاکستان عوام کے حوالے کریں گے۔ اسلام آبا دمیں تھری جی اور فور جی لائسنس دینے کی تقریب ہوئی۔

وزیراعظم نوازشریف نے کامیاب بولی دینے والی موبائل فون کمپنیوں کو لائسنس دیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج پاکستان بھی تھری جی اور فور جی اسپیکٹرم سے استفادہ کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔ ترقی کیلیے ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ترقی کیلیے اہم منصوبے شروع کرنے ساتھ تمام ضروری اقدامات کررہی ہے ، جلد بجلی کے بحران پر بھی قابو پالیا جائے گا۔ حکومت نے ایک سال میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اور انہیں یقین ہے کہ آیندہ چار برسوں میں ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔