شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز تعطیلات گذارنے کیلئے مراکش پہنچ گئے، ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز قائم مقام نیابت کی ذمہ داریاں انجام دیں گے،شاہی فرمان

بدھ 21 مئی 2014 23:18

شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز تعطیلات گذارنے کیلئے مراکش پہنچ گئے، ولی ..

رباط (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی۔2014ء)خادم حرمین الشریفین شاہ عبداللہ تعطیلات گذارنے کیلئے مراکش پہنچ گئے ۔ ان کی مراکش روانگی سے پہلے ریاض میں جاری کیے گئے ایک شاہی فرمان میں بتایا گیا کہ شاہ عبداللہ کی بیرون ملک موجودگی کے دوران ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز ان کی نیابت کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔واضح رہے شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز مملکت کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع بھی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ شاہ کے نائب کے طور اس دوران ریاست کے امور انتظامی نمٹائیں گے اور عوام کے مفادات کی دیکھ بھال کے ذمہ دار ہوں گے۔شاہ عبداللہ نے مراکش کیلئے روانگی سے پہلے وزیر اعظم لبنان تمام سلام اور ان کے ساتھ سعودیہ کے دورے پر آنے والے اعلی سطح کے سرکاری وفد کا استقبال کیا۔ جبکہ صبح کے وقت شاہ عبداللہ نے شہزادہ ترکی بن عبداللہ کے امیر ریاض کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے ان سے حلف لیا۔