آپریشن مسائل کا حل نہیں، مذاکرات نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہونگے ،مولانا یوسف شاہ

بدھ 21 مئی 2014 16:57

آپریشن مسائل کا حل نہیں، مذاکرات نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہونگے ،مولانا ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مئی 2014ء) طالبان مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ آپریشن مسائل کا حل نہیں، مذاکرات نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہونگے۔

(جاری ہے)

دالعلوم جامعہ اشرفیہ پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا یوسف شاہ نے کہاکہ مذاکراتی عمل میں ثالث کا کردار ادا کررہے ہیں، حکومتی کمیٹی کو تمام صورتحال سے آگاہ کردیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا انہوں نے کہاکہ طالبان اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، مذاکرات نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے، آپریشن کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :